123

پشاورکا موسم بھی گرم ٗ بازار اورسڑکیں سنسان

پشاور۔گرمی اور رمضان المبارک کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور کے بازاریں اور سڑکیں سنسان ہو کر رہ گئی ہیں اور بیشتر کاروباری مراکز اب شام کے بعد ہی کھل جاتے ہیں ۔ شہر کے بیشتر تجارتی مراکز دن کے اوقات کار میں بند رہتے ہیں اور جو تجارتی مراکز کھلے رہتے ہیں ان میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں ۔

گاڑیوں کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے تجارتی مراکز کے رونقیں افطاری کے اوقات کار میں زیادہ بحال ہو جاتی ہیں ۔مساجد نمازوں کے اوقات کار میں بھر جاتی ہیں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے بھی بچوں کی چھٹیاں جلد کردی جاتی ہیں ۔تاہم بیشتر شہری ٹھنڈے مشروبات ، غیر معیاری اورمضر صحت گھی کے استعمال کے باعث بیمار ہو چکے ہیں ۔ پرائیویٹ کلینکوں ، ہسپتالوں میں افطاری کے بعد مریضوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں ۔