84

ایم ایم اے میں پشاور کی نشستوں کی تقسیم پر اتفاق

پشاور۔متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور نے پشاور کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی اکثریتی نشستوں پر اتفاق رائے سے تقسیم کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا ہے جبکہ باقی ماندہ نشستوں پر حتمی فیصلے کے لئے اگلا اجلاس 24 مئی کو طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق ایم ایم اے میں شامل 5جماعتوں کے قائم کردہ پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ایم ایم اے ضلع پشاور کے صدر صابر حسین اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران مولانا خیر البشر،حاجی غلام علی،بحر اللہ ایڈووکیٹ،عتیق الرحمن،مولانا عاقل وزیر چشتی،مولانا عبد الرب،قاری عاصم سمیع اور دیگر نے شرکت کی۔

مولانا مدنی کے مطابق اجلاس میں جنرل الیکشن کے حوالے سے سیٹوں کی تقسیم پر تفصیلی غور و غوص کیا گیا اور ضلع پشاور کی 5قومی و 14 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے اکثر نشستوں پر تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ باقی ماندہ نشستوں کی تقسیم کے حوالیسے اگلا اجلاس 24مئی کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے راہنماؤں نے کہا کہ آج ملک میں سیکولر قوتوں کی سیاست آخری ہچکولے لے رہی ہے اور آنے والے جنرل الیکشن میں انکا صفایا ہوجائے گا