72

ایل آر ایچ سکیورٹی گارڈز نے ریسکیو تربیت مکمل کر لی

پشاور۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز نے فرسٹ ایڈ ‘ فائر فائٹنگ اور ریسکیوکی تربیت مکمل کرلی ہے ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ایک مہینے کی اس تربیت کا مقصد ہسپتال کے اندر کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایل آراایچ کے سیکیورٹی گارڈز کو تیار رکھناہے بیان کے مطابق اس طرح کی سیکیورٹی تربیت سے سیکیورٹی اہلکاروں کی اہلیت میں اضافہ ہوتاہے اور ان کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

تربیتی کورس کی تکمیل کے موقع پر اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی منیجر ایل آر ایچ عمر سیاب نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو ہسپتال کے اندر مریضوں اور تیمارداروں سے اچھے سلوک اور خندہ پیشانی سے برتاؤ کی تلقین کی جاتی ہے تاکہ لڑائی جھگڑوں کا تدارک بھی ہو اور ہسپتال کا ماحول بھی اچھارہے۔