74

باچا خان ایئر پورٹ توسیع ٗ منصوبے کا افتتاح آج ہو گا

پشاور۔باچان خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع ٗ تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے ٗ 3ارب کی لاگت کے میگا پراجیکٹ میں جدید مشینری کی تنصیب بھی شامل تھی ٗ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج منصوبے باضابطہ افتتاح کرینگے ۔ جنوری 2016ء میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 3ارب کی لاگت سے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ توسیع ٗ تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔

اس منصوبے کے تحت ائیر پورٹ میں 5جدید لفٹ ٗ 5ایکسکلیٹر ٗ 2بورڈنگ بریجز نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ ڈومیسٹگ انتظار گاہ میں مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش 300سے بڑھا کر 500اور بین الاقوامی لاؤنچ میں گنجائش ساڑھے 300سے بڑھا کر 1200تک کر دی گئی ہے وزیراعظم کے آج ائیر پورٹ کے دورے اور افتتاح کے پیش نظر ائیر لائنز کے اندرون ملک اوربیرون ممالک شیڈول کو تبدیل کردیا گیا ہے اوراس حوالے سے دور دراز سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بھی آگاہ کردیاگیاہے ۔

ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے میں ٹرمینل بلڈنگ میں تبدیلی اور توسیعی شدہ کے علاوہ مسافروں کو بہتر سہو لت فراہم کرنے کے لئے زاہد گنجائش کے لاؤنچ شامل ہیں ملکی اوربین الاقوامی پروازوں پر جانے کے لئے پسنجر ٹنل کے علاوہ لاؤنج میں جدید اورخود کار لفٹس بھی نصب کی گئی ہیں ۔