75

فاٹا انضمام کیخلاف پاک افغان شاہراہ بند کرنیکا اعلان

پشاور۔ جمعیت علمائے اسلام قبائل نے فآٹا انظمامی ایجنڈے کے خلاف آج پاک افغان شاہراہ اور انڈس ہائی وے بند کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کارکنوں کو تیاری کی تاکید کی ہے اس سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام فآٹا کے امیر مفتی عبدالشکور اور جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شنواری اور سیکرٹری اطلاعات جہاد شاہ نے کہا ہے کہ فآٹا کو صوبہ میں انضمام کا فیصلہ بین الاقوامی ایجنڈا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا یئگا۔

جمعیت علمائے اسلام کل قبائل کے ھنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور اور مفتی اعجاز شنواری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام قبائل عوام کو نظر انداز کرنے قبائل کی مرضی کے خلاف فیصلہ مسلط کرنے کے خلاف 22 مء بروز منگل 2 بجے پاک افغان شاہراہ لنڈی کوتل اور انڈس ہائی وے درہ آدم خیل بیک وقت احتجاجی مظاہرے کریگی اور دونوں بڑی شاہراے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی جائے گی