81

عمران خان کا چاروں صوبوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منفردمثال قائم کرنے کی غرض سے ملک کے چاروں صوبوں سے الیکشن لڑنے کافیصلہ ہے تاہم بلوچستان سے الیکشن لڑنے کے معاملہ پر ابھی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فی الوقت عمران خان پنجاب سے قومی اسمبلی کے تین جبکہ سندھ اورخیبر پختونخواکے ایک ایک حلقہ سے الیکشن لڑیں گے پنجاب سے عمران خان لاہور،میانوالی اور راولپنڈی سے الیکشن میں حصہ لیں گے سندھ سے کراچی جبکہ خیبر پختونخوا سے پشاورسے الیکشن لڑ یں گے ذرائع کے مطابق عمران خان کو سوات یا بنوں سے بھی الیکشن لڑانے پر غو رجاری ہے دوسری طرف بلوچستان سے بھی میدان میں اترنے کے لیے ان پر پارٹی کادباؤ بڑھ رہاہے تاہم عمران خان قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعدحتمی فیصلہ کریں گے