82

خیبر پختونخوا کے نوجوان گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ پروگرام

پشاور۔صو بائی حکو مت نے نوجوانو ں گریجویٹس کو مختلف شعبو ں میں پیشہ وارانہ مہارت اور تجربہ حاصل کر نے کے لئے انٹرن شپ پروگرام شروع کر نے کی منظوری دے دی ہے ٗ اس پالیسی کے تحت ہر پراجیکٹ کے پی سی ون میں ضرورت کے مطابق انٹرن شپ اسامیاں رکھی جائے گی ان اسامیوں کی تعداد ہر سال تقریباً پانچ ہزار ہو گی ہر انٹرنی کو 25 ہزا ر روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا یہ انٹرن شپ ایک سال کے لئے ہو گی۔

تا ہم حافظ قرآن ٗاقلیتی ٗ معزور اور گولڈ میڈلسٹ کے لئے ایک سال کی توسیع کی جا سکے گی ٗکوئی بھی انٹرنی مستقل اسامی کے لئے اس عرصے کو استعمال نہیں کر سکے گا ٗایک پراجیکٹ میں تعینات انٹرنی دوسرے پراجیکٹ میں تبدیل نہیں ہو سکے گا ایک مرتبہ انٹرن شپ کر نے والا دوسری مرتبہ کا حق دار نہیں ہو گا ٗانٹرن شپ کا معاہدہ ایک سٹامپ پیپر پر کیا جائے گا ٗجن پراجیکٹ کا عرصہ ایک سال سے کم ہو گا۔

ان کے لئے کوئی انٹرنی نہیں لیا جائے گا ٗایک سال کا عرصہ مکمل کر نے کے بعد انٹرنی اس عرصے میں حاصل تجربے سے متعلق ایک رپورٹ متعلقہ ادارے کو پیش کر ے گا ٗتعیناتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے پی ایم آر یو باقاعدہ طریقہ کاروضع کر ے گا ٗانٹرنی کی تعداد کسی بھی پراجیکٹ کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر متعین کی جائے گی ٗکسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی اور فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنی کو فارغ کیا جا سکے گا ۔

انٹرنی کو وظیفے کی ادائیگی چیک کے ذر یعے کی جائے گی انٹرنی کی تعیناتی کے لئے سولہ سال کی تعلیم جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے منظور شدہ ہو تین سال کا ایسو سی ایٹ ا نجینئرکا ڈپلومہ ٗپیرا میڈیکس اور ٹیکنیشن کورسز ٗیا کوئی بھی ڈپلومہ جو کہ انٹر میڈیٹ کے بعد حاصل کیا گیا ہو قابل قبول ہو گا ٗیہ انٹرن شپ صرف خیبر پختونخوا اور فاٹا کے افراد کے لئے ہو گی اس کیلئے عمر کی حد 29 سال ہو گی جس میں کسی بھی صور ت رعایت نہیں ہو گی اہلیت کی بنیادتمام تعلیمی اسناد میں ہائر سکور پر ہو گی ۔

پہلے آنے والے کو تر جیح دی جائے گی ٗاسامیاں خیبر پختونخوا پورٹل پر مشتہر کی جائیں گی سلیکشن کے بعدامیدوارو ں کی فہرست پورٹل پر جاری کی جائے گی ٗاس سلسلے میں ہر محکمے میں ایک انٹرن شپ کمیٹی بنائی جائے گی جس میں متعلقہ محکمے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر چےئر مین ٗ پی اینڈ ڈی اور متعلقہ محکمے کا سیکشن آفیسر ایڈمن ممبران ہوں گے کسی بھی جاری منصو بے کے پی سی ون میں انٹرن شپ اسامیاں پیدا کی جائیں گی مگر یہ تمام نئے منصو بے میں مہیا کی جائیں گی ۔