81

پرویز خٹک کیلئے طویل عرصہ تک وزیر اعلیٰ رہنے کا اعزاز

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پرویز خٹک سب سے طویل عرصہ صوبہ کاوزیر اعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل کر گئے ہیں جبکہ مدت پوری ہونے کی صورت میں وہ مدت پوری کرنے والے دوسری وزیر اعلیٰ بن جائیں گے ۔

1970ء میں ملک کے پہلے عام انتخابات کے بعدسے اس منصب پر اب تک بارہ مختلف شخصیات فائز رہی ہیں جن میں سے آفتا ب شیرپاؤ کو دوبار وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کااعزازحاصل ہے تاہم ان میں سے دس اپنی مدت کے چار سال بھی پورے نہیں کرپائے پہلی بار پانچ سال کے قریب تر پہنچنے والے وزیر اعلیٰ اکرم درانی تھے تاہم وہ اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے بیس دن قبل ہی مستعفی ہوگئے تھے ا۔

ن کاعرصہ اقتدار چار سال دس ماہ اور اکیس دن پر مشتمل رہا بعد ازاں حید ر ہوتی پہلے وزیر اعلیٰ تھے جو آئینی مدت پوری کرتے ہوئے فارغ ہوئے ان کا عرصہ چارسال گیارہ ماہ اور بیس دن پر محیط تھا تاہم اب وزیر اعلی پرویز خٹک ان سے بازی لے جاتے ہوئے صوبہ کے سب سے طویل عرصہ تک وزیر اعلیٰ رہنے کااعزاز حاصل کرگئے ہیں ان کو اس عہدے پر کام کرتے ہوئے آج چار سال گیارہ ماہ اور اکیس دن ہوگئے ہیں مدت پوری ہونے کی صورت میں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسر ی شخصیت بن جائیں گے ۔