135

بیرون ملک سفر کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پشاور۔اندرون ملک اور بیرون ممالک سفرکرنے والے بیمار مسافروں کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا کسی بھی گائنالوجسٹ کے سرٹیفیکٹ کے بغیر بیمار خواتین کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی بیمار خواتین مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ کے حصو ل کے اوقات کار میں اپنی بیماری کا سرٹیفیکٹ بھی لازمی جمع کرائیں۔

بصورت دیگر ایسی خواتین کو اندرون ملک اور بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی بعض بیمار خواتین کودوران سفر مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات ائیر لائنز ایمر جنسی لینڈ بھی کرنا پڑتی ہے ۔