75

رمضان میں مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا ٗ انتظامیہ بے بس

پشاور۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاورمیں بھی ماہ مقدس کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا اور پھلوں ،سبزیوں،کھجور،گوشت،مرغی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ۔

مرغی فی کلو 200روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ بازار میں آتے ہی آم نے بھی سنچری مکمل کرلی ہے ۔خوبانی اور آڑو فی کلو 150روپے تک جا پہنچے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاورمیں بھی مہنگائی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اور پشاورکی ضلعی حکومت گرانفروشی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔سبزیوں سمیت پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقہ کی قوت خرید تقریباً ختم کر کے رکھ دی ہے جبکہ اتوار کے روز بھی شہر میں مہنگائی برقرار رہی اور مرغی فی کلو 200روپے تک جا پہنچی جبکہ کیمیکل کے ذریعے پکایاگیا ۔

آم مارکیٹ میں آتے ہی 100روپے کلو میں فروخت کیا جانے لگا ہے ۔اسی طرح بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیاگیا ہے ۔مشروبات بھی انتہائی مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔