65

مالاکنڈ اور ہزارہ میں پن بجلی کے 10 منصوبے

اسلام آباد ۔صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں پن بجلی کے دس منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ توانائی کے بارے میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی ادارے کے حکام کے مطابق یہ منصوبے 2023ء تک مکمل ہونگے اور ان پر دو سو چالیس ارب روپے لاگت آئے گی۔ منصوبوں کی تکمیل سے 388میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ حکام کے مطابق مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں پن بجلی کی بے پناہ پیداواری صلاحیت موجود ہے۔