54

شہریوں نے پھلوں سے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

پشاور۔انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی کے بعد پشاور کے شہریوں نے پیر سے پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے جو تیزی سے سوشل میڈیاپر مقبول ہوتی جارہی ہے ان دنوں انتظامیہ کے غائب ہونے کے بعدسے جس طرح پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیاجاچکاہے ۔

جبکہ ہیلپ لائن پرشکایات کے بعدبھی کاروائی نہیں کی جارہی جس کے بعدشہریوں نے تنگ آکر سوشل میڈیا پر پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ مہم کااعلان کردیاہے جس کے مطابق پیر منگل اوربدھ کو پشاور کے شہری پھل نہیں خریدیں گے شہری حلقوں کے مطابق بائیکاٹ کے ذریعہ ہی بڑے بڑے آڑھتیوں سے لے کر چھوٹے دکانداروں تک کی من مانیوں کو کنٹرول کیاجاسکتاہے اسی لیے بائیکاٹ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ ان پھل گوداموں میں ہی سڑتے رہیں