60

شہر بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام رک گیا

پشاور۔صوبائی حکومت کی طر ف سے مقامی حکومتوں کے جاری ترقیاتی کاموں کے لیے بھی فنڈز روکے جانے کے بعدشہر بھر میں شہری منصوبوں پرکام رک گیا ہے جس کے بعد ناظمین نے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو جوازبناکر محکمہ بلدیات نے تمام این سی اوروی سی ناظمین کے ترقیاتی فنڈز منجمدکردیئے ہیں ۔

اسی طرح ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز پربھی پابند ی کے باعث پشاور کی مختلف نیبرہڈ اورویلج کونسلوں میں جاری ترقیاتی منصوبے بری طرح سے متاثر ہوئے جاری منصوبوں پرکام بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ناظمین کاکہناہے کہ یہ پابندیاں صرف نئے منصوبوں کے لیے تھیں جاری منصوبے ان سے مستثنیٰ تھے مگر محکمہ بلدیات کے بعض افسران عوامی مسائل بڑھانے کاباعث بن رہے ہیں۔

ناظمین کاکہناہے کہ اگرتمام منصوبوں پرکام بند کرناہی ہے تو پھربی آرٹی پرکام کیوں جاری ہے ناظمین نے پابندی نہ اٹھانے کی صورت میں محکمہ بلدیات کے افسران کے خلاف عدالت عالیہ سے رجو ع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں