56

مسجد قاسم علی خان میں رمضان دسترخوان کا سلسلہ شروع

پشاور۔قصہ خوانی میں واقع جامع مسجد قاسم علی خان میں ہر سال کی طرح امسال میں رمضان دستر خوان کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے مسجد میں روزانہ 300سے 400نادار افراد روزہ افطار کرتے ہیں جبکہ انہیں کھانا بھی پیش کیاجاتا ہے ۔

محمد ندیم کے مطابق افطار کا اہتمام چیئرمین حمود الرحمان اپنی نگرانی میں کرتے ہیں افطار میں شربت ٗ کھجور ٗ سموسے ٗ آلو پکوڑے رکھتے جاتے ہیں جبکہ کھانے میں ایک سرکاری اور روٹی دی جاتی ہے جبکہ کبھی کبھی چاول بھی پکائے جاتے ہیں ۔