56

پولنگ سٹیشنز میں بنیادی سہولیا ت کا فقدان

پشاور۔خیبر پختونخوا کے 694پولنگ سٹیشنوں کی عمارتوں میں بجلی ، پانی ،واش روم اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے پنجاب کی 107، سندھ کی 136، بلوچستان 575پولنگ سٹیشن بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سہولیات کی دستیابی کے لئے کام جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا جارہاہے الیکشن کمیشن نے صوبوں کو کہا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ سٹاف کی کمی کامسئلہ نہیں ہونا چاہیے خیبر پختونخوا میں آئندہ عام انتخابات کے لئے 1226پولنگ سٹیشنز کی نشاندہی کی گئی تھی جہاں سہو لیات مکمل نہیں تھی جن میں 532پولنگ سٹیشنوں میں سہو لیات فراہم کر دی گئی ہیں ۔