70

نوجوانو ں میں شعور اجاگرکر نے ’’گڈ سٹیزن کور‘‘تشکیل

پشاور۔صو بائی حکو مت نے نوجوانو ں میں اچھے شہری کا شعور اجاگرکر نے کیلئے’’ گڈ سٹیزن کور‘‘ جی سی سی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے ٗ اس نظام کے تحت انٹر میڈیٹ کے طلبہ امتحان کے بعد21 دن تک لازمی سوشل ورک کر یں گے جس کے بیس نمبر ملیں گے انٹر میڈیٹ کے امتحان فارغ طلبہ و طالبات اپنے لئے سماجی خدمات کے شعبے کا چناؤ کر یں گے جن میں ٹریفک ٗ ہسپتال اور سکولو ں میں آگاہی مہم بھی شامل ہے۔

صو بائی حکو مت نے پی ایم آر یو چیف سیکر ٹری آفس کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے ٗجس پر جلد عملدر آمد شروع کر دیا جائے گا ٗ بتا یا گیا ہے کہ 1980 ء میں ضیا ء حکو مت نے نیشنل کیڈٹ کور این سی سی کے نام سے ایک سسٹم شروع کیا تھا جس میں انٹر میڈیٹ میں بچو ں کو فوج کی ٹریننگ دی جاتی تھی اور اس پر انہیں امتحان میں بیس نمبر ملتے تھے۔

بعد ازاں این سی سی ختم ہوگئی اسی طرز پر موجودہ صو بائی حکو مت نے طلبہ میں ایک اچھے شہری بننے کا شعور اجاگر کر نے کے لئے جی سی سی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تا کہ وہ مستقبل میں اچھے پالیسی ساز بن سکیں اس تناظر میں انہوں نے این سی سی کو تبدیل کر کے جی سی سی کے نام سے گڈ سٹیزن کور تر تیب دیا ہے جس سے ایسے نوجوان میسر ہو ں گے جو تمام معاشرتی مسائل سے واقف ہوں گے اورطالب علمی کے وقت سے سماجی خدمات کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہوں گے ۔

اس نظام کے تحت فسٹ اور سیکنڈ اےئر کے طلباء اپنے امتحان کے بعد21 دن تک لازمی سوشل ورک کر یں گے جس کے نٹر میڈیٹ کے امتحان میں بیس نمبر ملیں گے ان میں پاک سٹڈی کے پچاس نمبروں میں سے بیس سوشل ورک کے ہوں گے جبکہ تیس نمبر تھیوری کے ہوں گے اس سوشل ورک کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ ہر کالج خواہ وہ پرائیو یٹ ہو یا سرکاری ٗوہ اپنے فسٹ اےئر اور سیکنڈ اےئر کے طلباء جو امتحان سے فارغ ہو گئے ہوں گے۔

ان کو ایک لسٹ دیں گے جس میں وہ سماجی خدمات کے شعبے کا چناؤ کر یں گے اگر کو ئی ٹریفک میں خدمات انجام دینا چاہتا ہے تو ایسے تمام بچوں کی فہرست متعلقہ ضلع کے ڈی پی او فراہم کی جائے گی یہ بچے گاڑیوں کے ڈرائیورز کوٹریفک کے اصولو ں پر کاربند رہنے کی تلقین کر یں گے اسی طرح جن بچوں کی ڈیوٹی ہسپتالو ں کے ایمرجنسی وا رڈز میں لگائی جائے گی وہ مریضو ں کی ر ہنمائی کر یں گے جبکہ طالبات سکو لو ں کے دورے کر کے وبائی امراض جیسے ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے آگاہی مہم چلائیں گی ۔