99

سکھ برادری نے افطاری دسترخوان سجا دیئے

پشاور۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں سکھ برادری نے رمضان المبارک کے احترام کے پیش نظرایل آر ایچ میں افطاری دستر خوان سجا دیئے ہیں گزشتہ تین دنوں سے مختلف پھلوں ،مشروبات ، سالن وغیرہ کے دستر خوان سجائے جاتے ہیں جس پرہسپتال میں آنے والے درجنوں مریضوں کے رشتہ دار افطاری کرتے ہیں۔

سکھ برادری کے مطابق رمضان المبارک میں افطاری کے دستر خوان سجا کر انہیں دلی سکون ملتا ہے او ر وہ رمضان کے پورے مہینے میں یہ اقدام اٹھائینگے محبت اور اتحاد کا ثبوت سکھ برادری کی جانب سے دیاگیا ہے جبکہ شہر میں مختلف مقامات پر مخیر حضرات کی جانب سے بھی دستر خوان سجایا گیا ہے ۔