45

نجی سکولوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور۔پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے عوامی شکایات پر نجی سکول کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی اس ضمن میں گذشتہ روز والدین کی جانب سے شکایا ت موصول ہوئیں کہ پشاور ماڈل سکول ورسک روڈ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور پی ایس آر اے ایکٹ کی کھلم کھلاخلاف ورزی کرتے ہوئے والدین سے اضافی فیسیں وصول کررہی ہیں

جس پر منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفر علی شاہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایس آر اے شہباز خٹک کے ذریعے سکول کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے نوٹس ارسال کیا تاہم سکول انتظامیہ نے نوٹس لینے سے انکار کردیا جس کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفر علی شاہ نے ڈائریکٹر آپریشن یاسر حسین کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو کہ بروز ہفتہ سکول کے مکمل ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ایم ڈی کو مزید کارروائی کیلئے رپورٹ پیش کرے گی

اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفرعلی شاہ نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بعض سکول پشاور ہائی کورٹ اور پی ایس آر اے ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہے جس کے خلاف قاونی کاروائی کے بعد انکی رجسٹریشن معطل کرکے انتظام پی ایس آر اے اپنے ذمہ لیں گی انہوں نے ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی کہ خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ سکولز اپنا قبلہ درست بصورت دیگر سخت کاروائی کیلئے تیاررہے ہیں