70

ملاکنڈ میں گورنمنٹ کالج کا افتتاح

پشاور۔تعلیم کے فروغ کے لیے جو اقدامات موجودہ صوبائی حکومت نے کیے اس کی مثال ماضی میں ملنا ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مشتاق غنی نے مالاکنڈ میں میں گورنمنٹ کالج کوٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا، مشتاق غنی نے کہا ہم نے 10 کروڑروپے کی لاگت سے یہ کالج آپ لوگوں کے لیے بنایاہے تاکہ گھرکی دہلیز پر آپ لوگوں کو تعلیمی سہولیات میسر ہوں۔

مشتاق غنی نے کہا کہ ہماری حکومت وہ واحد حکومت ہے جس نے پورے صوبے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کروائے اور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی، تمام اداروں کو خودمختار اور مضبوط بنایا بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا اور ان شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے اس کے ساتھ پولیس کو غیر سیاسی کیاتاکہ وہ صحیح معنوں میں عوام کی محافظ ہو نہ کہ کسی سیاسی گھرانے کی ملازم ۔

صوبائی وزیر نے کہا ہماری حکومت نے بڑے بڑے دعوے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کیے جو کسی سے پوشیدہ نہیں اس وقت پختونحوا ہر شعبے میں دیگر صوبوں پرسبقت حاصل کیے ہوئے ہے اور آج پختونخوا کا بچہ بچہ عمران خان کا نعرہ لگا رہا ہے کیونکہ عمران خان کی حکومت نے اس صوبے کی پسماندگی دور کی، دہائیوں کی محرومیوں سے ان لوگوں کو نکالا اور کرپشن کے تمام راستے بند کروا کے میرٹ کو مضبوط بنایا۔