پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے والوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے کام شروع کردیاہے ابتدائی مرحلہ میں تمام درخواستوں کی سکروٹنی کی جائے گی جس کے بعد سکریننگ ہوگی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے رمضان المبار ک میں ہی پارٹی ٹکٹ کے حوالے ناموں کوحتمی شکل دینے کافیصلہ کیاہے ۔
جس کے بعدتمام درخواستوں کی سکروٹنی شروع کردی گئی ہے سکروٹنی کاعمل مکمل ہونے کے بعد تمام امیدواروں کی سکریننگ کی جائے گی اس سلسلہ میں مختلف ذرائع سے امیدواروں کے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں گی سکروٹنی کی چھلنی سے گذرنے والے امیدواروں کے پھر ریجنل اور ڈسٹرکٹ قیاد ت کے ساتھ انٹرویوز ہونگے جہاں سے پھر فی حلقہ تین سے پانچ امیدواروں کے نام فائنل کرکے مرکز کو بھجوائے جائیں گے مرکز ی بورڈ حتمی نام کااعلان کرے گا ۔
115