پشاور۔بسیار خوری کے باعث سینکڑوں روزہ داروں کی طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال پہنچ گئے ہیں ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی میں افطاری کے بعد درجنوں شہری پیٹ درد ، سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر ہسپتال پہنچ گئے جبکہ پرائیویٹ کلینکوں میں بھی مریضوں کا رش رہا پیٹ اور معدے کے درد کی شکایات کے باعث درجنوں مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیاگیا۔
افطاری میں زیادہ کھانا کھانے ، زیادہ مشروبات پینے کے باعث درجنوں شہریوں کی حالت غیر ہو گئی ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ میں سینکڑوں مریضوں کو لایا گیا ماہرین صحت کے مطابق روزہ کی وجہ سے معدہ خالی رہتا ہے اور اچانک زیادہ خوراک کرنے سے معدہ خراب ہو سکتا ہے اس لئے روزے کے بعد احتیاط کرنا چاہیے ۔