88

پلوں سے ریت اور بجری نکانے والو ں کی گرفتاری کا حکم

پشاور۔صو بائی حکو مت نے پلوں سے ریت اور بجری نکانے والو ں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ٗ بتا یا گیا ہے کہ صو بائی حکو مت کے علم میں لایا گیا ہے کہ بعض مقامات پر لوگ پلو ں سے ریت اور بجری نکالتے ہیں جس کی وجہ سے پل کمزور ہو کر گر جاتے ہیں۔

جس سے اکثر اوقات انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ٗاس ضمن میں بتا یا گیا ہے کہ ہری پور میں بھی بجری اور ریت نکالنے کے باعث پل گر گیا ہے ٗصو بائی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام پلوں سے200 میٹر کے فاصلے تک ریت اور بجری نکالنے پر پابندی عائد کر یں اور اس کی خلاف کر نے والے افرادکے خلاف کر یک ڈاؤن کر یں ۔