64

کھلی کچہریاں جونےئر افسروں کی بھینٹ چڑھ گئیں

پشاور۔ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری کا پروگرام جونےئر افسروں کی بھینٹ چڑ ھ گیا ٗڈپٹی کمشنرز نے کھلی کچہریوں میں شر کت کی بجائے اپنی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھیجنا شرو ع کر دیا ہے ٗجس کے باعث ان کچہریوں نے اپنی افادیات کھو دی ٗ جس کا صو بائی حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کچہریوں میں خود جا ئیں اور عوام کے مسائل سنیں بصور ت دیگر ان کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی جائے گی ٗ۔

بتا یا گیا ہے کہ صو بائی حکو مت نے ماہ اکتوبر سے صو بے کے تمام اضلاع میں کھلی کچہری لگانے کا پروگرام شروع کیا تھا ا س ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 70 فیصد دیہی علاقو ں اور 30 فیصد شہری علاقو ں میں کھلی کچہریوں کا انعقادکر یں اور ڈپٹی کمشنر ز کسی ماتحت افسر کو بھیجنے کی بجائے ان میں خود شر کت کر یں اور عوام کے مسائل موقع پر حل کر یں ٗتا ہم ڈپٹی کمشنر ز نے ان کچہریوں میں خود جانے کی بجائے اپنے ما تحت عملے کو بھیجنا شروع کر دیا جس پر دیگر محکموں کے حکام نے بھی اپنے ماتحت عملے کو بھیجنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ان کچہریوں نے اپنی افادیات کھو دی ۔