پشاور۔رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے لئے سیکورٹی ہائی الر ٹ رہی مساجد نمازیوں سے بھر گئے صوبائی دارلحکومت پشاورمیں جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات میں رمضان المبارک کی فیضلیت پر علماء کرام نے درس و تدریس دیا ۔
لاہوراور کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت پشاور کے تمام حساس اور حساس ترین مساجدوں ،مدارسوں اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی مساجدوں میں نمازیوں نے خصوصی دعائیں بھی کی ۔