پشاور۔پشاور سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا ایم ایم اے کی کال پر صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف مساجدوں سے ریلیاں بھی برآمد ہو ئی شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
نمک منڈی ، مسجد مہابت خان سمیت صوبے کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکلی جس کے شرکاء نے روزہ کے باوجود شدید نعرہ بازی بھی کی ایم ایم اے کی کال پر فلیسطینوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی کی تقریبات کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ رہی بعض مقامات پر روڈ بند ہونے کے باعث شہریوں کو بھی مشکلات درپیش آئی ۔