پشاور۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کے کلاز(a) کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 22 ۔مئی 2018 کو دن گیارہ بجے ،صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی عمارت واقع خیبرروڈ پشاور صدر میں طلب کرلیاہے۔
جبکہ 14 مئی 2018 کو صوبائی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کے سابقہ اعلامیے کو واپس لے لیاگیاہے۔ اس امر کااعلان صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔