68

سنہری مسجد روڈ کو 10دن کے اندر کھولنے کا اعلان

پشاور۔ پشاورکے بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے پرکام 10جولائی تک مکمل کرلیاجائے گا جبکہ آئندہ 5تا10روز کے اندر سنہری مسجد روڈ کوٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گااس بات کی یقین دہانی ڈائریکٹرجنرل پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی جوبس ریپڈ ٹرانزٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹربھی ہیں پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ کو کرائی فاضل بنچ نے جبکہ بی آرٹی کے حوالے سے پراگرس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر ڈی جی پی ڈی اے اسرار الحق ٗ ایس پی ٹریفک پشاورٗ اورچیف ایگزیکٹوپیسکو عدالت میں پیش ہوئے ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کام میں کیوں تاخیرہوئی ہے جس پرڈی جی پی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ جب منصوبے پرکام شروع کیاگیاتو39روز بارش ہوئی جس کے باعث تاخیرہوئی جس سے کام متاثرہوا اوراب توقع ہے کہ سول ورک (تعمیراتی کام)10جولائی تک مکمل ہوجائے گا اورصدرروڈ پرپولوں کو ہٹایاجارہا ہے کوشش ہے کہ پانچ تادس روز کے اندر سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے ۔

چیف ایگزیکٹوپیسکونے عدالت کو بتایا کہ پیسکوکامکمل عملہ کام میں مصروف عمل ہے اورہیوی ٹرانسمشن لائن کے ٹاؤرہٹانے کاکام جاری ہے بعدازاں سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔