68

پشاور ٗامن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا شہر بھرکے حساس مقامات پر 4 بکتربندگاڑیاں ٗ 30 پولیس موبائل ٹیموں اور 30 سپیشل رائیڈرز سکواڈسحر و افطار میں تعینات رہیں گے جبکہ گنجان آباد علاقوں اور تجارتی بازاروں میں 18 سپیشل موبائل سکواڈ بھی گشت کرینگے سکیورٹی پلان کے تحت پشاورسٹی اورکینٹ کے بازاروں اور مساجد کی سکیورٹی کیلئے ایس پیز اورڈی ایس پیز سمیت 3372پولیس افسران اوراہلکار تعینات کئے جائینگے ۔

جبکہ نمازتراویح کیلئے 783 مساجد کی سکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے 1566 اہلکار تعینات ہونگے رمضان کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے شہر بھر میں حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے سمیت شہر میں گھڑ سوار اہلکاروں کے گشت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے سی سی پی او پشاور کی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہر بھر میں امن وامان کے قیام اورکسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیاگیا ہے ۔

اس سلسلے میں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹیمیں قائم کی گئی ہیں اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اندرون شہر گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی ہوگی جبکہ خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کا داخلہ بھی بند ہوگاسی سی پی اوکی طرف سے ایس ایس پی ٹریفک کو خصوصی ٹاسک حوالہ کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ بازاروں کے نزدیک مناسب جگہوں پر پارکنگ کا بندوبست کرنے کے احکامات بھی جاری کردےئے گئے ہیں۔