پشاور۔صو بائی حکو مت نے اضلاع کا تمام سر کاری ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کر نے کی ہدایت کی ہے تمام سر کاری ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن یکساں طریقہ کار کے تحت کی جائے گی ٗ اضلاع میں ریکارڈ روم کا قیام پی ایم آر یو کے بنائے گئے ضابطہ کار کے تحت یقینی بنایا جائے گا ٗکمپیوٹرائزیشن کے لئے 45 روز کی ڈیڈ لائن مقر ر کی گئی ہے ٗچیف سیکرٹری اس ضمن میں ہر ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔