71

عام انتخابات کیلئے ریٹرنگ افسران کی تربیت شروع

پشاور۔عام انتخابات 2018کے لئے مقرر ریٹرنگ افسران کی تین روزہ تربیت آج سے پشاور، سوات اور ڈی آئی خان میں شروع ہوگئی۔ تربیت تین مراحل میں مکمل ہوگی۔ پہلا مرحلہ 17مئی سے 19مئی ، دوسرا مرحلہ 21 مئی سے 23مئی جبکہ تیسرامرحلہ 24 مئی سے 26مئی پر مشتمل ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں ماتحت عدلیہ سے جوڈیشل افسران جبکہ فاٹا میں انتظامی افسران کو بطور ریٹرنگ افسران مقرر کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور کے 19چارسدہ کے 07 سوات کے 11، بونیر اور دیر بالا کے 4،4، چترال کے 02 جبکہ نیشنل کلب ڈی آئی خان میں بنوں کے 05، لکی مروت کے 04 ایف آرز کے 01،شمالی وزیرستان کے 01ڈی آئی خان کے 07جبکہ ٹانک کے 02ریٹرننگ افسران کو تربیت دی جارہی ہے۔

21سے 23مئی تک شروع ہونیوالے دوسرے مرحلے میں نوشہرہ کے 07، مردان کے 11صوابی کے 07 اور شانگلہ کے 03، دیر پائین کے 07،ملاکنڈکے 03، باجوڑ ایجنسی کے 03 ریٹرننگ افسرا ن کو تربیت دی جائیگی۔ 24 سے 26مئی تک شروع ہونیوالے تیسرے مرحلے میں کرک کے 03، ہنگو کے 03،کوہاٹ کے 04، خیبر ایجنسی کے 02، جبکہ اورکزئی، کرم اور مہمندایجنسی کے 01، 01، ایبٹ آباد کے 06، ہری پور کے 04 مانسہر ہ کے 07، تورغر کے 01، بٹگرام کے 03اورکوہستان کے 04 ریٹرنگ افسران کو تربیت دی جائیگی۔