101

رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب

پشاور۔ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور خودساختہ مہنگائی کا سدباب کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاور نے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد ممکن بنانے کے لیے انتظامیہ کے معمول کے اقدامات کے علاوہ شہر میں 12 مختلف مقامات پر پبلک فیسیلیٹیشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں ضلعی منتظمین کے ساتھ ساتھ محکمہ خوراک اورحلال فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران بھی موجود ہونگے۔ 

پبلک فیسیلیٹشن پوائنٹس روزانہ 4 بجے سے 8 بجے تک موجود رہینگے جہاں شہری اپنی شکایات کا اندراج کراسکیں گے، اسکے علاوہ عوامی شکایات کے لیے 1052 کی ہیلپ لائن بھی فعال کردی گئی ہے جس پر شہری کال کرکے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ کے مطابق ماہ رمضان میں شہریوں کو خودساختہ مہنگائی اور گرانفروشی سے بچانے کے لیے بازاروں اور مارکیٹوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور کسی کو بھی من مانی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

پبلک فیسیلیٹیشن پوائنٹس پر پٹرولنگ عملہ بھی موجود ہوگا جو شہر کے ہر بازار اور مارکیٹ میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لیے مختلف اوقات میں دورہ کرے گا۔ چند روز قبل متحر ک کیا گیا انسداد گداگری سکواڈ کا عملہ بھی اس ضمن میں بوقت ضرورت فرائض انجام دے گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق عوامی شکایا ت کو رفع کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،