69

انتخابات میں خواتین کوٹہ سیاسی جماعتوں کیلئے پریشانی کا باعث

پشاور۔نئے انتخابی قوانین کے تحت کل انتخابی ٹکٹو ں میں خواتین کو پانچ فیصددینے کی پابندی نے تمام سیاسی جماعتوں کو پریشانی سے دوچار کردیاہے الیکشن قوانین کے مطابق اس بار جوبھی سیاسی جماعت جتنے پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی اس میں سے پانچ فیصد خواتین امیدوار ہرصورت شامل ہیں ہونگی۔

خیبر پختونخواکے مخصو ص حالات و روایات کے تناظر میں صوبہ کی تمام اہم جماعتوں کے سامنے مشکل مرحلہ آگیاہے کیونکہ پانچ فیصد خواتین کو جنر ل نشستوں پر لڑانا آسان نہیں ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے اس سلسلہ میں مشاورتی عمل شروع کردیاہے اور الیکشن شیڈول کے اجراء سے قبل اس سلسلہ میں حکمت عملی طے کرلی جائے گی تاکہ قانون کی پابندی کرتے ہوئے ا س مشکل صورت حال سے خودنکالا جاسکے۔

اس سلسلہ میں تاحال کسی جماعت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور فی الوقت مسئلہ کے حل پر غور کے ساتھ ساتھ قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کاعمل جاری ہے