61

رمضان میں گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

پشاور۔رمضان المبار ک کے آتے ہیں گوشت کے ہول سیل ڈیلروں نے ازخود قیمتیں بڑھادیں انتظامیہ بڑے ڈیلروں کو چھوڑ کر چھوٹے پرچون فروشوں کے پیچھے پڑ گئی ہے شہر میں رمضان شروع ہوتے ہیں دیگر اشیائے خوردونوش کی طر ح گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔


جس کے بعدپرچون میں گوشت سوروپے کلو تک مہنگا فروخت ہونے لگاہے پرچون فروشوں کے مطابق گوشت کے بڑے ڈیلروں نے رمضان سے ایک دو دن قبل ہی مصنوعی مہنگائی شروع کردی تھی او ر اس وقت پچاس روپے تک فی کلو اضافہ کردیاگیاہے جس کی وجہ عام گاہک مہنگاگوشت فروخت کرنے پر مجبور ہیں بڑے ڈیلر چونکہ نماز فجر کے ساتھ کاروبار شروع کرکے فی الفور فارغ ہوجاتے ہیں ا س لیے انتظامیہ کاسارا نزلہ چھوٹے گوشت فروشوں پر ہی گرتاہے عام قصائیوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے