154

چکن پکوڑے پکانے کی آسان ترکیب

اجزاء 

  • بون لیس چکن بوٹی دس عدد
  • بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
  • انڈے کی سفیدی دو عدد
  • باریک کٹی ہری مرچ چار عدد
  • ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد
  • کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
  • چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
  • تیل حسب ضرورت
  • نمک حسب ذائقہ
  • ترکیب
  • پہلے بون لیس چکن بوٹی میں لہسن کے بغیر چھلے جوے اور ثابت کالی مرچ ڈال کر ابالیں اور بالکل باریک کرلیں۔

  • اب ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر تھوڑی پانی میں بھگو کر نرم کریں اور پانی نکال دیں۔

  • پھر چکن، بریڈ کرمبز، سلائسز، پسی لال مرچ، کٹی کالی مرچ، باریک کٹی ہری مرچ، کارن فلور، چاول کا آٹا، نمک اور انڈے کی سفیدی ملاکر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑید یر کے لیے رکھ دیں۔

  • اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں تیار کیے ہوئے آمیزے کے چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں۔

  • جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔