56

فاٹا انضمام کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پشاور۔فاٹاانضمام کامعاملہ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگیاہے اسمبلی کے موجودہ سیشن میں بل کی منظوری کے لیے حکمت عملی پر غور جاری ہے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج بھی متوقع ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت نے فاٹاانضمام اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کامعاملہ طے کرنے کے لیے جمعہ کو بل پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاہم جمعہ کو پیش نہ کیے جانے کی صور ت میں بل اگلے ہفتے پیش کیاجائے گا اس سے قبل متعلقہ قائمہ کمیٹی سے بل کی منظوری کی کوشش کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو بجٹ منظوری کے موقع پر اراکین کی بڑی تعدادمیں موجودگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے وفاقی حکومت پہلے مرحلہ میں فاٹاکے لیے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کابل منظوری کے لیے پیش کرے گی جس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں نے پہلے سے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے حتمی حکمت عملی و فیصلے کے لیے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج متوقع ہے