71

قیمتیں کنٹرول کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ڈویژن میں رمضان المبارک کے دوران میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ حکام کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں ۔بتا یا گیا ہے کہ کمشنر پشاور کی جانب سے جاری مراسلے میں سی سی پی او پشاور، ڈپٹی کمشنرز پشاور، چارسد ہ ، نوشہرہ، ضلعی پولیس افسران چارسدہ اور نوشہرہ، راشنگ کنٹرول پشاوراور ضلعی فوڈ کنٹرولرز چارسدہ اور نوشہرہ میں پشاور ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور اشیائے خوردونوش پر حکومت کی طرف سے متعین قیمتوں پر عملدارآ مد کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔

پولیس افسران افطار اور تراویح کے اوقات میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات کے ذمہ دار ہونگے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز مذکورہ اضلاع میں متعلقہ افسران رمضان کے دوران سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی فروخت حکومتی نرخ نامے کے مطابق یقینی بنائیں گے ۔مقامی تا جرو ں کی جانب سے سستا بازار کے قیام کی صورت میں ڈپٹی کمشنرز انتظامی جبکہ پولیس افسران تحفظاتی معاونت فراہم کریں گے ۔