65

فوج نے پشاور کی 2چیک پوسٹ پولیس کے حوالے کر دیں

پشاور۔ پاک فوج نے پشاور شہر کے دو بڑے سیکورٹی ناکے سول انتظامیہ کے حوالے کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے شہر کی اندرونی سیکورٹی کیلے قائم کی گئیں ٗ دو چیک پوسٹوں کو پولیس کی نگرانی میں دیدیا ٗگورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو واپس بلا کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔دونوں چیک پوسٹوں پر پولیس کے 68 اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

گورا قبرستان چیک پوسٹ پر 2009 سے پاک فوج کے جوان تعینات تھے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے بتایا کہ فوجی اہلکار دو دن تک نگرانی کیلئے پولیس کے ساتھ موجود ہوں گے ٗ قیام امن کے بعدمخصوص ناکے بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور کے قریب دیوار کو بھی ختم کر کے راستہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔