63

نیب کا ڈبلیو ایس ایس پی میں بھرتیوں کانوٹس

پشاور۔قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے پیسکومیں گھوسٹ بھرتیوں کے انکشاف پرپیسکوحکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی ٗ بنوں شوگرملز اوربنوں ٹی ایم اے کے خلاف بھی انکوائری کاآغازکردیاگیاہے اس بات کافیصلہ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈ کے اجلاس میں دی گئی نیب ترجمان سلمی بی بی کے مطابق نیب خیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈ کااجلاس ڈی جی نیب فرمان اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے خلاف ا نکوائری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کے حکام اوراہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائزاستعمال اوربھرتیوں میں بے قاعدگیوں کانوٹس لیاگیااورانکوائری کی منظوری دی گئی اسی طرح پیسکومیں گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں کابھی نوٹس لیاگیا پیسکو حکام پرگھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں خوردبرد کرنے کاالزام ہے اس حوالے سے تحقیقات کی منظوری دی گئی بنوں شوگرملزکی انتظامیہ کی جانب سے ملزکی اراضی فروخت کرنے ٗ اختیارات سے تجاوزٗ فنڈزمیں خوردبرد اورملزکی قیمتی اراضی فروخت کرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کابھی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔

ٹی ایم اے بنوں کے حکام کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی جس کے تحت ان پرالزام ہے کہ سبزی منڈی کے تاجروں سے دکانوں کی الاٹمنٹ کے لئے رقم وصول کی تاہم رقم ادا کی نہ ہی دکانیں الاٹ کی گئی ہیں نجی ہاؤسنگ سکیم کینال ویو پشاورکی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ پر غیرقانونی ہونے اورقانونی ضابطے پورے نہ کرنے کے الزامات ہیں سمال انڈسٹریزڈویلپمنٹ بورڈ کے جائنٹ ڈائریکٹرز اوردیگر حکام پرالزام ہے کہ انہیں غیرقانونی طورپرمستقل کیاگیاہے اوربائیوگیس پراجیکٹ اور کرک اوربنوں میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات ہیں جس پرتحقیقات کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے بعض افراد کی جانب سے محکمہ مال کے حکام کے ساتھ ملی بھگت کرکے یکہ توت میں واقع محکمہ اوقاف کی قیمتی اراضی بااثرافراد کے حوالے کے سکینڈل کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ریجنل بورڈ کے اجلاس میں ہیلتھ کیئرکمیشن خیبرپختونخوا میں غیرقانونی تقرریوں کانوٹس لیاگیااوراس حوالے سے تحقیقات کی منظوری دی گئی اجلاس میں ہیلتھ کیئرکمیشن میں غیرقانونی تقرریوں کانوٹس لے لیا اورتحقیقات کی منظوری دی گئی ۔