54

زائد فیس وصولی پر 4سکولوں کو نوٹسز جاری

پشاور۔پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے مزید 4 سکولوں کو اضافی فیسیوں کی وصولی پر نوٹسز جاری ‘24 گھنٹوں کے اندر فیس واپس کرنے کے احکامات جاری ‘ پی ایس آر ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے سکول کی رجسٹریشن بلا تاخیر معطل کی جائیگی‘ منجینگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھاری سید ظفر علی شاہ ‘پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے شکایات سیل میں شکایات درج ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل عزیز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے چارسکولوں جن میں دی سمار ٹ سکول نشتر آباد ‘سینٹ فرانسیز سکول حیات آباد‘ راسین سکول سسٹم گلبہار اور کڈ سکول گلبہار کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر خصوصی ٹیم نے چاروں سکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اضافی فیس والدین کو واپس کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دی سمارٹ سکول نشتر آباد نے ٹیم سے تعاون کرتے ہوئے کل تک مکمل اضافی فیس واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔