59

پشاور میں گیس سپلائی معطل ٗ عوام رل گئی

پشاور۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے باعث گیس کی سپلائی 18گھنٹے تک بند رہی جس کے باعث ہو ٹل، سی این جی سٹیشنز بند رہے جبکہ گھریلو صارفین کو بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سٹی ایریا ، کینٹ ایریا ، ٹاؤن ایریا ، حیات آباد میں سوئی ناردرن گیس انتظامیہ کی جانب سے گیس کی سپلائی بند کردی گئی تھی جی ٹی روڈ پر مین پائپ لائنوں اور مرمت کے باعث پورے شہر کو گیس کی سپلائی اٹھارہ گھنٹوں سے زائد عرصے تک بند رہی۔

گیس کی بندش کے باعث صبح سکول جانے والے طلباء وطالبات ، دفاتر جانے والے ملازمین بغیر ناشتہ کے چلے گئے تھے جبکہ نابنائیوں نے کوئلہ اور لکڑی کا استعمال کیا کوئلے اور لکڑی کی قیمت میں بھی ایک ہی دن میں اضافہ ہوا ۔ ایل پی جی گیس کے حصول کے لئے شہریوں کی لائنیں لگ گئی تھی سوئی نادرن گیس کی جانب سے پشاور بھر میں گیس کی سپلائی بغیر اعلانیہ بند کر نے پر شدید احتجاج کیا گیس کی سپلائی بند ہونے کے باعث سی این جی سٹیشنوں کے باہر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی تھی ریسکیو 1122سمیت مختلف فلاحی تنظیموں کی گاڑیوں کو بھی سی این جی کی سپلائی نہ ہو سکی جس کے باعث ان کی گاڑیاں بھی کھڑی رہی ۔