175

رمضان المبارک سے قبل منافع خور مافیا سرگرم

پشاور۔رمضان المبارک سے قبل ٹماٹر ٗ پیاز ٗ آلو سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 20سے 150روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے ٹماٹر 20 روپے فی کلو سے اچانک 50روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔

مارکیٹ میں پیاز35 روپے سے 70روپے فی کلو ٗ آلو 25کی بجائے 50روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ہر سال آلو ٗ پیاز کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث ناجائز منافع خور قیمتیں بھی بڑھا دیتے ہیں بیسن ٗ مرغی کے گوشت ٗ کجھوروں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار سیکورٹی خدشات کے باعث بھی لگانے کی کلیرنس نہیں دی گئی ۔