46

نجی سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور۔پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کے امتحانی شیڈول کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں واقع نجی مونٹیسوری و پرائمری سکول یکم جون سے 25اگست تک بند رہیں گے۔

جبکہ مڈل ٗ ہائی و ہائیر سکینڈری سکول یکم جون سے بند ہونگے جو دوبارہ 6اگست کو کھلیں گے اسی طرح پہاڑی علاقوں کے سکول یکم جولائی سے 31جولائی تک بند رہیں گے ۔