91

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل مکمل

اسلام آباد۔سینیٹ کی مجموعی طور پر 42قائمہ کمیٹیوں میں سے30کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن اور اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو مواصلات کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ سینیٹر حلال الرحمان کو آورسیز پاکستانیز کمیٹی ، سینیٹر ہدایت اللہ خان کو موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

پیر کو بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل جاری رہا ۔قائمہ کمیٹیوں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن، مواصلات ،آورسیز پاکستانیز اور موسمیاتی تبدیلی کے الگ الگ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے جن میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن اور اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو مواصلات کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے ۔

جبکہ سینیٹر حلال الرحمان کو آورسیز پاکستانیز کمیٹی ، سینیٹر ہدایت اللہ خان کو موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔سینیٹ کی مجموعی طور پر 42قائمہ کمیٹیوں میں سے30کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔