56

نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کے ممبئی حملوں بارے بیان پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائرکردی گئی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ایڈ ووکیٹ آفتاب ورک کی جانب سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے ملکی سالمیت کے خلاف بیان دیا، اس لیے نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ سرحد پارجاکر150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔