67

وادی نیلم‘ بہہ جانے والے6سیاحوں کی تلاش جاری

وادی نیلم۔وادی نیلم میں جاگراں کے مقام پر پل گرنے سے بہہ جانے والے6 سیاحوں کی تلاش جاری‘ پاک فوج کے جوان بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے مقام پر جاگراں پل گر گیا جس کے باعث نالے میں23افراد بہہ گئے تھے تاہم ابھی تک چھ افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام پیر کو بھی جاری رہا۔

تلاش کے کام میں پاک فون کے جوان بھی شریک ہیں۔ واضح رہے کہ وادی نیلم کی سیر کے لیے آئے ہوئے 23سے زائد سیاح جاگراں نالے پر قائم پل پر تصاویر بنا رہے تھے کہ پل وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا، جبکہ تمام سیاح نالے میں بہہ گئے تھے۔