52

ناجائز منافع خوروں کیخلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل

پشاور۔ محکمہ خوراک نے رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا ذخیرہ اندوزوں ٗ ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سیل قائم کرکے نمبر بھی جاری کردیاگیا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر فوڈ نصیر احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ ٗ محمد خالد ٗ انگور شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیا جبکہ فوڈ انسپکٹروں کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں بھی قائم کی گئیں۔

اجلاس میں عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے سیل بھی قائم کیاگیا حکام کے مطابق کسی بھی شکایات کی صورت میں 0919225395 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔