47

فاٹا انضمام ‘قوم پرست جماعتوں کا کوشیش تیز کرنیکا فیصلہ

پشاور۔فاٹا کے فوری انضمام کے معاملہ پر وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے قوم پرست جماعتوں نے تمام انضمام حامی جماعتوں کے ساتھ مل کر کردار اداکرنے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھرپور احتجاج بھی کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا انضمام کے حوالہ سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے آخری راؤنڈ کھیلنے کافیصلہ کیاہے جس کے تحت دونوں جماعتیں انضمام حامی جماعتوں کو ساتھ ملاکر حکومت پر زور دیں گی کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی فاٹاترمیمی بل کی منظور ی کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے دونوں جماعتیں انضما م حامی جماعتوں پی پی پی ،پی ٹی آئی ، جے آئی ،ایم کیوایم ،نیشنل پارٹی اوردیگر کی پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لیں گی۔

اس سلسلہ میں اے این پی کے غلام احمد بلوراور کیوڈبلیو پی کے آفتاب شیرپاؤ آج اور کل مختلف قائدین کے ساتھ ملاقاتیں کرکے لائحہ عمل پر مشاور ت کریں گے ۔