45

پشاور‘ گورنر ہاؤس کے قریب واقع چیک پوسٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور۔گورنر ہاؤس کے قریب واقع چیک پوسٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے ساتھ تجارتی مراکز سے بھی بلاکس ہٹائے جا ئینگے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے پشاور میں تمام غیر متعلقہ چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

گورنر ہاؤس کے قریب واقع چیک پوسٹ کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیک پوسٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کے پیش نظر ابتدائی طور پر دو بلاک ہٹا دیئے گئے ہیں بلاکس ہٹانے کے ساتھ ساتھ چیک پوسٹ کے قریب واقع سٹاف کی کارپارکنگ کو بھی ختم کیا جارہا ہے اوراس ضمن میں گورنر ہاؤس کے عملے کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

پشاور میں غیر ضروری ناکہ بندیوں اور رکاوٹوں کو 48گھنٹے میں ختم کرنے کی ہدایات کی تھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ابتدائی مرحلے میں گورنر ہاؤس کی چیک پوسٹ کو ختم کیا جارہا ہے ۔