54

افطار اوقات میں بی آر ٹی پر کام بند رہے گا

پشاور۔رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات کار میں بی آر ٹی منصوبے پر رش سے بچنے کے لئے کام بند کیا جائے گا جبکہ سحری کے اوقات کار تک کام جاری رہے گا پشاور میٹرو منصوبے کے قائم مقام سی او او پراجیکٹ کے دیگر اعلیٰ افسران نے تینوں فیزوں کا دورہ کیا اور کنسٹرکشن کمپنیوں کے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ بی آر ٹی منصوبے پرکنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے کام مزید تیز کردیا ہے اور کینٹ ایریا ، سٹی ایریا اور ٹاؤن ایریا سے تمام ملبہ کنسٹرکشن کمپنیوں نے اٹھالیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے اعلیٰ معیار کے میٹریل کے استعمال کی تصدیق متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں نے بھی کردی ہے کنسٹرکشن کمپنیوں نے رمضان المبارک میں شہریوں کی سہو لت کے لئے نئے شیڈول تیار کر لیا ہے جس کے تحت رش سے بچنے کے لئے فیزون ، فیز ٹو ، فیز تھری میں افطاری کے اوقات کار میں کام نہیں کیا جائے گا تاکہ رش نہ بنے اورروز ہ دار بروقت گھر پہنچ سکیں تاہم کمپنیوں کی جانب سے اوقات کار میں تبدیل کرتے ہو ئے اب سحری تک کام جاری رہے گا ۔ خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کنسٹرکشن کمپنیوں نے نئے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی منصوبے پر بریفنگ دیدی ہے۔