73

ہوائی فائرنگ کی روک تھا م کیلئے خصوصی مہم کا اعلا ن

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر میں ہوائی فائرنگ کی روک تھا م کیلئے ایک بار خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلا ن کیا ہے جس کیلئے ایس پی سٹی کونگران مقرر کردیاگیا ہے مہم میں پی ایل سی ممبران اور بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جبکہ علماء کرام سے نماز جمعہ کے خطبات میں ہوائی فائرنگ کے حوالے اور عوام کو پولیس کے ساتھ تعاون سے متعلق بیانات بھی کرینگے ۔

اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے بتایاکہ سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر ایک بار پھر پشاور میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ تھانوں کی سطح پر مہم میں جگہ جگہ بینرز اورپینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے مختلف مقامات پر مقامی تھانہ ٗ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے نمبرات والے بورڈز بھی آویزاں کئے جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایل سی ممبران اور بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جبکہ علماء کرام نماز جمعہ کے خطبات میں خصوصی بیانات بھی کرینگے ۔